خواجہ آصف نے پوری اشرافیہ کو موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ نواز شریف کمپرومائز کر جاتے تو پانامہ سمیت کسی چیز سے کچھ نہ نکلتا، ہم اپنا سیاسی سرمایہ ملک و قوم پر خرچ کر چکے اس لیے ہم بلیک میل ہو کر کسی صورت انتخابات نہیں کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفے قبول کرلیے جانے چاہئیں، عمران خان کی وفاداری صرف پیسے تک محدود ہے،ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لانے پر عمران خان اور ان کو لانے والوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور  بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں