وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام شرکت کرینگے۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں