اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور  21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری  کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ بابر اعوان کے توسط سے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں  اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں