سی ٹی ڈی نے لاہور سے 7 دہشتگرد گرفتار کرلیے

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا، ملزمان مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی شناخت خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، شیر محمد، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں