اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ جاری

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکہ ہوا تھا۔جس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی 10 میں دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنائی جائے، مراسلے میں ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔ مراسلے کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی، سی ٹی ڈی کریں گے، 3 ڈی ایس پی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔ تفتیشی افسر کے علاوہ حساس اداروں کے 2 افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں