پی ایس ایل 8، کا ایک میچ کوئٹہ میں کروانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 8 میں گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 5 فروری کو کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی،سیکریٹری کھیل اسحاق جمالی، کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی کوئٹہ اور صوبائی عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور ضروری مرمت کو جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں