نوازشریف اور زرداری عام انتخابات سے فرار ہورہے ہیں

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خوف کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی بہتر کردار ادا کرسکتی ہے، تاہم اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا ہوا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے، اسی لیے جنرل (ر) باجوہ سے بھی رابطہ رہتا تھا۔حکومت انتخابات 2023 سے بھی آگے لے کر جانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو اگلے سال فروری یا مارچ تک ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں