وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

تفصیلات کے مطابق وقار ذکاء کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، گزشتہ 3 سال کے دوران وقار ذکاء کے 2 اکاؤنٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے وقار ذکا کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں