ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا پر دوران تقریب فائرنگ

ذرائع کے مطابق پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کاکہنا ہے کہ وہ پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سےمتعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان کے محافظوں  نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس سے وہ فرار  ہوگئے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں