پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

 

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دست خطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعدوزیراعلی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔ خلیل طاہر سندھومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 اکتوبرکو پنجاب اسمبلی میں مہنگائی کیخلاف ریکوزیشن دی تھی،آج 23 دسمبر ہے اس ریکوزیشن پر ایک بار بھی بات نہیں ہوئی۔خلیل طاہرسندھو نے کہا کہ عدالت عظمیٰ جوفیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا، ہم نے یہ اس لئے کیا تاکہ کسی قسم کا غیر آئینی قدم نہ اٹھایاجائے۔خلیل طاہرسندھو نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے اگر توڑنا ہوتی تو17کو ہی توڑدیتے،عمران خان کے پاس اتنی جرات نہیں کہ اسمبلی  توڑدیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں