ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ریحام خان کی تیسری شادی ہے، ان کی 1993 میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ شادی ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں میں 2005 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ 2014 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی بھی 9 ماہ سے زیادہ نا چل سکی۔ریحام خان برطانیہ اور پاکستان میں مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہیں، پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں