اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خود کش دھماکہ

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گاڑی میں خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے  نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔خود کش دھماکے کے  نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا۔ٹیکسی کے رکتے ہیں دھماکا ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خودکش دھماکے کے بعد جڑوں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پمز اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں