عمران خان کا گورنر ہاؤس پنجاب کے مظاہرین سے خطاب کیا

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مظاہرین سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی نے 8 ماہ پہلے ہماری حکومت گرا کرجو ظلم کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، ادارے، بیوروکریٹس سب سےکہتا ہوں جلد الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سےنکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے.عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہٹاکر چوروں کو بٹھادیا گیا جس کے بعد ہمیں برابھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہم سے ایسےدشمنی کی گئی جیسےہم غدار ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں