واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی فون کے تمام صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔عموماً صارفین کسی میسیج کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں، جس سے پیغام صرف ان کے پاس سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر دوسرے صارف تک پہنچ جاتا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوگا اور غلطی کا احساس ہونے پر ڈیلیٹ شدہ میسیج کیساتھ “اَن ڈو” کا آپشن آئے گا، جسے دبانے سے ڈیلیٹ کیا گیا پیغام اسکرین پر واپس آجائے گا۔

واضح رہے کہ میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اَن ڈو کا آپشن صرف چند سیکنڈز کیلئے ہی موجود رہے گا،اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں