عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شہباز گِل کے وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گِل کی جانب سے بہت ہی غیرسنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے۔ شہباز گِل کے وکیل شہریار طارق نے عدالت کو بتایا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ان کے مؤکل کا طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے میں شہباز گِل کی بیماری کی تشخیص ہوئی، ٹرائل میں تاخیر کے لیے شہباز گِل کی بیماری کی بات نہیں کی جا رہی، شہباز گِل کو ایک سے زائد صحت کے مسائل ہیں، سرکاری اسپتال کی طبی رپورٹ کی بنیاد پر شہباز گِل کو پیشی سے استثنیٰ ملا، شہباز گِل ابھی بھی اسپتال میں موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض ہیں اور 7 دسمبر سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کوآکسیجن ماسک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ شہباز گِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گِل 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائیں، کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں