پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناءاللہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویزالہیٰ نے کل اعتماد کا ووٹ لینا تھا جو کہ اب تک نہیں لیا جس کی وجہ سے وہ اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔ گورنر پنجاب آئین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے ہی گورنر پنجاب آرڈر جاری کریں گے اس پر عمل درآمد کروائیں گے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گورنر وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا کہہ سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر وزیراعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے گورنر کو شیڈول بھی دینا ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں