حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے اور وہ پولیس سروس کے واحد آفیسر ہیں جنھوں نے بطور اے ایس پی پولیس کے دونوں بڑے میڈلز،قائد اعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل حاصل کئے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں