فواد چوہدری نے گورنر پنجاب کو آرٹیکل 6 کے مقدمے کی وارننگ دیدی

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق گورنر اعتماد کے ووٹ کے لیے 10 دن کا وقت دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی اس کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی، پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی تو اس کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی کیونکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے جڑی ہے۔ گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اسپیکر کی رولنگ پسند نہیں تو عدالت میں چیلنج کردیں، میں خبردار کررہا ہوں کہ گورنر پنجاب نے حد کراس کی تو آرٹیکل 6 کا بھی کیس ہوسکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں