اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن رکوانے کیلئے درخواست دائر

ذرائع کی مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین کے امیدوار شہزاد اورنگزیب کی جانب سے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد یونین کونسلز  101 سے 125 ہوگئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوپرانی ووٹرز لسٹ کے مطابق الیکشن کرانے سے روکا جائے، الیکشن کمیشن کا نوٹیگکیشن 101 یونین کونسلزکی حد تک تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اب ان 101 یونین کونسلزکا وجود باقی نہیں رہا، وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں