پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آج 4 بجے کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سے نیا نوٹیکفیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔ گورنر پنجاب، وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ عمران خان کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجودہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو عدالت سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا جبکہ اسپیکر کی رولنگ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار ہماری جانب سے حمزہ شہباز ہیں مزید فیصلہ پارٹی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں