وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں دہشتگردی کے حوالے سے بیان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ دہشت گردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمےکے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے۔ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کی بنیادی ذمے داری صوبوں کی ہے۔ وفاق ان سنگین مسائل پرآنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ صوبائی حکومت کی صلاحیت، استعداد کار میں اضافہ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صوبوں میں سی ٹی ڈی، ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا۔ خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسر نو تشکیل پر کام کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں