عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے،اس رقم کے ذریعے 5 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ کی جائے گی۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوگی، اس رقم سے سیلاب متاثرہ خواتین کو کیش گرانٹ دی جائے گی، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیش گرانٹ سیلاب متاثرہ ماں کی صحت عامہ کے لیے دی جائے گی۔ فصل اگانے کے لیے سیلاب متاثرہ کسانوں کو بھی سپورٹ کیا جائے گا، کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کے لیے استعمال ہوگی جب کہ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں