ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ توشہ خانہ سے کن کن شخصیات نے کتنے تحائف لیے اور کیا ادائیگیاں کیں، ان کی تفصیل دستیاب نہیں لہٰذا استدعا ہے کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنےتحائف حاصل کیے؟ تفصیلات فراہم کی جائیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اورکہا کہ توشہ خانے کے تحائف خفیہ معلومات ہیں،تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ اس پر عدالت نے باور کرایا کہ توشہ خانے سے تحفے خرید کر ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرنا پڑتا ہے، جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہرہوگیا تو پھر خفیہ کیسےرہ گیا لہٰذا تفصیلات پیش کریں، یہ عدالت طے کرے گی کہ معلومات خفیہ ہیں یا نہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 16 جنوری کوہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں