دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی۔دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ کو گرفتار کیا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

یہ واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں