عثمان بزدار کا چودھری پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سال صوبے کی خدمت کی، جو کام کیا اس پر میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پنجاب میں ریکارڈ ترقی یافتہ کام کرائے، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، تمام کولیگز کا دل سے احترام کرتاہوں، امید ہے کہ ان کے ساتھ ہم چل کر آگے چیزوں کو بہتر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں لیکن یہ موقع مناسب نہیں کہ آج باتیں کروں، میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے،سب کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ کسی کے اپنے دل کی بات ہوتی ہے، کون کیا کہتا ہے میں نے کبھی کسی کے خلاف بات کی نہ آج کررہا  ہوں، صوبے اور قوم کی خدمت کی ہے ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی اس کو آگے لے کر چلیں اور عوام کی مزید خدمت کرے جب کہ مجھ پر پی ٹی آئی کے بیانیے پر تنقید ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں