عمران خان نے یو اے ای میں جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میرے وکلا نے جیو نیوز، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کے خلاف حسن شاد کی سربراہی میں درخواست دائر کردی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ان تینوں کے خلاف ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے توشہ خانہ گھڑی اسکینڈل کے حوالے سے ایک پروگرام کیا تھا جس کو عمران خان نے حقائق کے منافی اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف مختلف ممالک میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں