مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت ختم نہیں ہوئی تھی، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ ہم نے خود بھی مینیج کیا، کچھ گُڑ باہر سے بھی ڈالا گیا، جو کچھ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا ، وہی کچھ اب ہورہا ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہائبرڈ نظام ٹو پوائنٹ زیرو ہے، عمران خان کے دور میں سیاسی مخالفین پربدترین تشددہوا،سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کے معاملے میں حکومت غلط کررہی ہے، علی وزیر جیل میں ہے، اسے کیوں رہائی نہیں مل رہی؟ علی وزیر کی ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں