جنرل (ر) فیض حمید نے سیاست میں شمولیت سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، میں دو سال کی پابندی کے بعد سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد کبھی سیاست کا حصہ بنوں گا۔ریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے موقع پر ن لیگ والوں کو ایک خوف یہ بھی تھا کہ اگر عمران خان بدستور عہدے پر رہے تو وہ جنرل فیض کو آرمی چیف لگا دیں گے اور اس کے بعد وہ اپنی حکومت کو طول دینے کیلئے آئندہ عام انتخابات میں ہیرا پھیری کرکے اپوزیشن کی طبعیت درست کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں