اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اور قومی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ میں نے اپنے کیریئر میں 96 ٹیسٹ کھیل کر 7097 رنز بنائے۔ خواہش تھی کہ 100 ٹیسٹ کھیلتا لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی ہے کسی اور کے کہنے پر نہیں کیا۔ پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا کیونکہ ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے اور دل و دماغ یہی کہتا ہے کہ اب وقت آگیا۔ اظہر علی نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری کو اپنے کیریئر کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کامیاب کریئر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں