وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ذرداری نے امریکا نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کررہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس سے تیل ملنے پر حکومتی وزرا ہی ایک پیج پر نہیں اور اگر روسی تیل مل بھی گیا تو قابل استعمال بنانے میں بہت وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت مصدق ملک نے روسی تیل کا معاہدہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس ہمیں خام تیل ڈسکاؤنٹ پر دے گا،خام تیل پرڈسکاؤنٹ پر ہماری ان سے فیصلہ کن بات ہوگئی، اس کے علاوہ ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول ڈیزل پر روس ہمیں ڈسکاؤنٹ دے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں