عمران خان کا وڈیو لنک کے ذریعے طلباء سے خطاب

عمران خان نے ملک بھر کے طلبا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر اصل ظلم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے چوروں کو این آراو ٹو دے کر کیا، ایک سازش کے تحت اُس حکومت کو گرایا گیا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اب سارے کرپٹ این آر او کی گنگا میں دھل کر پاک ہو رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا مقصود چپڑاسی کیس میں مفرور سلیمان شہباز بھی واپس آگیا،ہمیں لیکچر دے رہا ہے جبکہ نواز شریف واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں، زرداری پر کرپشن کیسز ختم ہوئے، ان کی بہن بھی پاک ہو گئیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ انسان کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے جبکہ جانوروں کے معاشرے میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، جو معاشرے خوشحال ہیں سب سے زیادہ انصاف وہیں ہوتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں