نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں میں تقسیم لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا روزگار شہباز شریف کے نزدیک بہت اہم ہے۔ حکومت نے ایک سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بند کردی تھیں، اسے بحال کیاگیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بزنس اینڈ ایگری کلچر لونز کی تمام اپروولز ہوگئی ہیں، 5 لاکھ سے اوپر کا قرضہ آسان شرائط پرفراہم کیا جائے گااور قرضے کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا ہے،بچے اس طرح کے کاروبار شروع کریں کہ دوسروں کو روزگارکے مواقع ملیں جب کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں