ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت

ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور کینیا کیلئے ویزے اورکینیاحکام سے ملاقاتیں طے کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا،اسپیشل جے آئی ٹی چند روز میں کینیا روانہ ہوگی۔اسپیشل جے آئی ٹی فائرنگ کرنیوالے کینیاپولیس کےاہلکاروں کےبیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ خرم اوروقار کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔ جے آئی ٹی ارشد شریف کی کینیا میں رہائشگاہ، جائے وقوع اورفائرنگ رینج کا بھی دورہ کرے گی۔ارشد شریف کیس پر گزشتہ روز اسپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تیسری میٹنگ ہوئی تھی جس میں ارشد شریف کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے جے آئی ٹی کی ملاقات ہوئی اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں بیانات قلمبند کرنےکیلئے فہرست مرتب کر لی گئی اور شہادتیں قلمبند کرنے کیلئے مزید افراد کو طلب کرلیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں