ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت

تفصیلات کے مطابق سی پی او ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایس پی صدر کو فوری طور پر ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس پی صدر کو رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی اور ارشد شریف کے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جے آئی ٹی کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی جس میں کیس سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں