سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیر و اسلحہ برآمدگی کیس کا فیصلہ سنادیا

ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔ عدالت  نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی گئی تھیں جبکہ دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں