پی ٹی آئی نے میاں وحید الرحمان سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا

ذرائع کے مطابق آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری میاں وحید الرحمان کو پی ٹی آئی نے عہدے سے فارغ کردیا۔ میاں وحید الرحمان ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔ ڈیلی میل اور شریف فیملی کیس کے معافی نامے کے کنٹریکٹ میں علی عمران یوسف کا نام بھی شامل تھا۔ اس حوالے سے میاں وحید کا کہنا تھاکہ سیکرٹری سے خود رابطہ کرکے کہا تھا کہ اگر میری پیشہ ورانہ مصروفیات سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں تو فارغ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی بیانیے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پارٹی کے او آئی سی سیکرٹری کو وضاحت کردی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں