ایشان کشن نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو بھارت سے آخری ون ڈے میچ میں 227 رنز کے بھاری مارجن سے شکست  جبکہ بنگلہ دیش نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 409 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے اور میزبان ٹیم کو 410 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز 182 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے کیریئر کی پہلی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔ ایشان کشن نے 126 گیندوں پر 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ بھارتی نوجوان کھلاڑی کو تسکین احمد نے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں