الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کے بعد امیدواروں کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کردی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کیلیے حلف نامے میں تبدیلی کردی۔ جس کے تحت آئندہ سینیٹ ،اسمبلی ضمنی الیکشن میں بھی نیا حلف نامہ امیدواروں کو جمع کرانا ہوگا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے حلف نامے میں غلط معلومات دینے پر رکنیت ختم کرنے کی شق شامل کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ،اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لازمی نیا حلف نامہ دینا ہوگا،نئے حلف نامے میں امیدوار کو غیر ملکی پاسپورٹ کی تفصیل دینا ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے نیا حلف نامہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کردیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں