فیفا ورلڈکپ: کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ2022  میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

کروشیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم  ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں