گوگل پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹر

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا قوانین کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کیا ہے اور اسی وجہ سے گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی جلد پاکستان میں دفتر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل اور عدم استحکام کے باعث کمپنیاں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی ہچکچاہٹ دور کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی کی جانب سے انہیں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں