اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

 

اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے بلوچستان سے حراست میں لے لیا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے آج ہی تمام مقدمات ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں 13 ایف آئی آر درج ہیں۔

اعظم سواتی کی رہائی کا حکم

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سماعت کی،عدالت نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف تمام ایف آئی آرختم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا،صوبائی پولیس سینیٹراعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بلوچستان لائی تھی۔ اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نےاعظم سواتی پردرج 5 مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا، پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر عدالت میں سوالات کا کوئی جواب نہیں دے سکے، عدالتی فیصلہ حاصل کرنے کے بعد اعظم سواتی کی ریلیز کے لیے جائیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں