پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی پی پی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کی جانب سےدائرکی گئی ، پیش کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، پی پی اور ن لیگ کے محض 3سالوں کے فنڈز کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی پی پی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی اور رجسٹرار آفس کو درخواست 22 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں