آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تنائج سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 967 میں سے 84 نشستوں کا سرکاری نتیجہ آگیا۔ اےجے کے مسلم کانفرنس نے 1ٹاؤن کمیٹی، پی پی پی نے2 میونسپل کارپوریشن نشستیں حاصل کیں۔ آزادامیدواروں نے 16یونین کونسل اور 9میونسپل کارپوریشن نشستیں حاصل کیا۔ آزادامیدواروں نے7 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹاؤن کمیٹی جب کہ 1 ضلع کونسل کی نشست جیتی۔ تحریک انصاف نے 15یونین کونسل اور 8 میونسپل کارپوریشن کی نشستیں حاصل کیں۔ تحریک انصاف نے 1 میونسپل کمیٹی اور 4 ضلع کونسل کی نشست پر بھی کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن نے 6 یونین کونسل، 7میونسپل کارپوریشن اور 5 میونسپل کمیٹی نشست حاصل کی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں