بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری سے کہا کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں۔انھوں نے کہا ہے آپ کو بھیج دوں، آپ کو گھڑیاں بھیج رہی ہوں تاکہ وہ بیچ دیں۔ جس پر زلفی بخاری نے کہا ضرورمرشد میں کر دوں گا۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کے حوالے سے اہم وضاحت دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے اور اس کی رقم بھی ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی جانب سے گھڑی کی رسیدیں بھی دکھائی گئی ہیں لیکن مذکورہ چینل اب ایک اور شخص کو سامنے لے کر آیا ہےجس نے 24 گھنٹے میں2ویڈیوز بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں