نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا نام سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات اجلاس ہوا، جس میں نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔ مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے 26 دسمبر ستمبر 2022 کو اس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری  ہیں، سیف الرحمان میونسپل کمشنرکے ایم سی  کے طور پر بھی  فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی سینٹرل ، سیکریٹری صحت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں