اسحاق ڈار کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے، استعفوں کے معاملے اور عام انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران ملک میں درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور پختونخواہ سے تعاون پر گفتگو ہوئی، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔ صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات میں سیاسی استحکام لانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، صدر پاکستان نے پارٹی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا۔گفتگو میں ملک بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں