رواں برس ملک میں ڈینگی کے 76 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اس سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز اور اموات کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 5 دسمبر تک ملک بھر میں 76,210 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ڈینگی سے 136 اموات واقع ہوئیں۔ ڈینگی کے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے، سندھ میں 22,495 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور 61 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صوبہ کے پی کے میں 22,799 کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات واقع ہوئیں۔ پنجاب میں 18,797 کیسز اور 45 اموات جبکہ بلوچستان میں 5,283 کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,392 کیسز اور 11 اموات اور آزاد کشمیر سے 1,444 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں