سی ڈی اے نے سینٹورس مال کو سیل کردیا

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نےسینٹورس مال کے گارڈز اور انتظامیہ کو باہر نکال کر رات گئے مال کو سیل کردیا۔مال کو سیل کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری مال کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئی۔ مال کو سیل کرنے کی وجہ غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔ مال کی سیل ہونے کی اطلاع نا ملنے کی وجہ سے کئی ملازمین صبح سویرے مال پہنچ گئے تھے جنہیں پولیس نے مال میں داخل نا ہونے دیا اور ملازمین کو مال کے اردگرد جمع ہونے سے بھی روک دیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں