سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کا ازخودنوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطابندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخودنوٹس لے کر کیس کی سماعت آج ہی مقرر کردی۔ کیس کی سماعت پانچ رکنی بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری خارجہ ، سیکریٹری اطلاعات،ڈی جی ایف آئی اے، صدرپی ایف یو جے کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کی ملک گیر مہم جاری ہے۔ ارشد شریف کی والدہ، بیٹی، صحافی تنظیم پی ایف یو جی سمیت ہزاروں شہریوں کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھے جا چکے ہیں اور گزشتہ روز عمران خان نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں