شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقابلے کے دوران 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں